امریکی دہشتگرد کی فائرنگ سے شہید ہونے والی سبیکا شیخ کی نمازجنازہ ادا


امریکی دہشتگرد کی فائرنگ سے شہید ہونے والی سبیکا شیخ کی نمازجنازہ ادا

امریکی دہشتگرد کے ہاتھوں شہید ہونے والی پاکستان کی ہونہار طالبہ سبیکا شیخ کی نماز جنازہ حکیم سعید گراؤنڈ یونیورسٹی روڈ پر ادا کی گئی جب کہ اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستانی طلبہ سبیکا شیخ کی نمازِجنازہ حکیم سعید گراؤنڈ یونیورسٹی روڈ پرادا کردی گئی، نمازِجنازہ کی امامت وفاقی اردو یونیورسٹی کی مسجد کے مولانا حافظ اقبال نے کرائی جب کہ تدفین شاہ فیصل کالونی میں واقع عظیم پورہ قبرستان میں کی جائے گی۔ سبیکا کی نمازِجنازہ میں رشتے دار،اہلِ علاقہ سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد اور سیاسی رہنما کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس سے قبل سبیکا عزیزشیخ کی میت ترکش ایئرلائن کی پروازٹی کے 708 کے ذریعے صبح 4 بجے کے قریب کراچی پہنچی، رہنما پی ایس پی ارتضی فاروقی اورندیم راضی نے والد عزیزشیخ اورتایا کے ساتھ سبیکا شیخ کی باڈی ریسیو کی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے ایس ایف کے اہل کاروں نے سبیکا کی میت کو سلامی دی۔

واضح رہے کہ سبیکا گزشتہ ہفتے ٹیکساس کے اسکول سینٹا فے میں، اسکول کے ہی ایک 17 سالہ سفید فام طالب علم کی اندھا دھن فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی تھی، 17 سالہ سبیکا اسکالرشپ پروگرام کے تحت گزشتہ برس 21 اگست کو 10 ماہ کے لیے امریکا گئی تھی جب کہ سبیکا کو 9 جون کو وطن واپس آنا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری