قندھار دھماکہ؛ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی


قندھار دھماکہ؛ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی

افغانستان کے شہر قندھار کے وسط میں فورتھ پولیس ڈسٹرکٹ کے قریب بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب افغان سیکیورٹی فورس کے اہلکارایک گاڑی میں نصب کیے گئے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔

گورنر قندھار کے ترجمان داؤد احمدی نے بتایا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی شہر کے وسط میں گاڑیوں کی ورکشاپ میں کھڑی تھی، ہلاک ہونے والے  زیادہ  تر عام شہری ہیں۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایک روز پہلے طالبان نے دھمکی دی تھی کہ وہ حکومتی، پولیس اور انٹیلی جنس کے دفاتر پر حملے کریں گے، انہوں نے عام شہریوں کو حکومتی دفاتر سے دور رہنے کا کہا تھا۔ پچھلے ہفتے فرح شہر پر بھی طالبان نے حملہ کیا تھا جسے افغان کمانڈوز نے ایئرفورس کی مدد سے پسپا کر دیا تھا۔

طالبان اس وقت بھی ملک کے بہت سے حصوں پر قابض ہیں جبکہ داعش سے منسلک گروہوں نے بھی کابل اور دیگر شہروں میں بڑی سطح پر خود کش حملے کیے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری