بھارت میں آلودگی مخالف مظاہرے؛ پولیس کی براہ راست فائرنگ سے 9 افراد ہلاک


بھارت میں آلودگی مخالف مظاہرے؛ پولیس کی براہ راست فائرنگ سے 9 افراد ہلاک

جنوبی بھارت میں کاپر پلانٹ کی بندش کے لیے احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر بھارتی پولیس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 9 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جنوبی بھارت میں اسٹرلائٹ کاپر اسملٹنگ پلانٹ کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کے مطابق اس پلانٹ کی وجہ سے علاقے کے زمینی آب میں آلودگی پھیل رہی ہے۔

ٹوٹوکورن ٹاؤن کی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہینوں سے جاری مظاہرہ منگل کے روز شدت اختیار کرگیا اور مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو آگ لگائی۔

تامل ناڈو ریاست کے اعلیٰ حکام، کے پالانیسوامی کا کہنا تھا کہ پولیس کو ناگزیر حالات کے پیش نظر عوامی زندگیوں اور املاک کی حفاظت کے لیے کارروائی کرنی تھی۔

واضح رہے کہ اسٹرلائٹ کاپر پلانٹ نے حکومت سے اپنے پلانٹ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ اسٹرلائٹ وینڈینٹا لمیٹڈ کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری