پاکستان میں 35 لاکھ افراد بے روزگار ہیں، این ایچ ڈی آر رپورٹ


پاکستان میں 35 لاکھ افراد بے روزگار ہیں، این ایچ ڈی آر رپورٹ

نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 35 لاکھ افراد بے روزگار ہے جبکہ اس ملک کو ہر سال 13 لاکھ اضافی ملازمتیں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کی نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ (این ایچ ڈی آر) کے مطابق پاکستان کو ہر سال 13 لاکھ اضافی ملازمتیں پیدا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ 2035ء تک کام کرنے والے لوگوں کی تعداد حالیہ 40 لاکھ سے بڑھ کر 50 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق این ایچ ڈی آر کا کہنا تھا کہ کام کی عمر میں داخل ہونے والے نوجوانوں کا سامنا کرنے کیلئے ملازمتوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ افرادی قوت اور بیروزگاری کی شرح اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے عمر کے 35 لاکھ افراد بے روزگار ہیں۔

ان کے مطابق پاکستان کو اگلے پانچ سال کے دوران 45 لاکھ روز گار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اضافی ملازمتیں پیدا نہیں کی گئیں تو 2050ء تک 4 کروڑ 30 لاکھ افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اندازوں کے مطابق پاکستان کو اگلے 30 سالوں تک ہر سال بغیر کسی وقفہ کے 9 لاکھ ملین ملازمتیں پیدا کرنا ہوں گی۔

یو این ڈی پی نے واضح کیا ہے کہ ملک کے بعض شہری مراکز یا معیشت کا کوئی سیکٹر یہ تمام ملازمتیں پیدا نہیں کر سکتا اور اس کے لیے معیشت کے ہر سیکٹر، ہر شہر، قصبہ اور گاؤں کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی سیکٹر پاکستان میں روزگار پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ہے جس کے ذریعے 42.3 فیصد روزگار پیدا ہوسکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مینوفیکچرنگ، سروسز انڈسٹری، ٹوارزم میں بھی روزگار کے بے پناہ مواقع پائے جاتے ہیں۔

ڈان نیوز نے اس رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان میں 15 سے 24 سال عمر کے 10.8 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری