یمنی بندرگاہ پر ترک بحری جہاز پر حملہ؛ سعودی اتحاد نے ذمہ داری انصاراللہ پر عائد کردی

یمنی بندرگاہ پر ترک بحری جہاز پر حملہ؛ سعودی اتحاد نے ذمہ داری انصاراللہ پر عائد کردی

سعودی اتحاد نے یمنی بندرگاہ پر ترک بحری جہاز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری اس ملک کی عوامی رضاکار تنظیم انصاراللہ پر عائد کر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق گذشتہ روز یمن کے الحدیدہ بندرگاہ پر موجود ترکی کے بحری جہاز پر حملہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری آج سعودی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے یمن کی عوامی رضاکار تنظیم انصاراللہ پر عائد کردی ہے۔

سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ گذشتہ روز ترک بحری جہاز پر انصاراللہ نے حملہ کیا، بحری جہاز گندم لے کر خطے میں داخل ہوا تھا جسے جنگ زدہ علاقوں میں موجود عوام تک پہنچانا تھا۔

یہاں ایک سوال اٹھتا ہے کہ کیا کوئی اپنے لئے امدادی سامان فراہم کرنے والے پر حملہ کرتا ہے جیساکہ سعودی اتحاد نے یمنیوں کیلئے گندم لے جانے والے ترک بحری جہاز پر حملے کی ذمہ داری خود یمنیوں پر ڈال دی ہے۔

سعودی اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ یمن میں عوامی رضاکار فورس انصاراللہ عوام کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جو نہایت ہی مضحکہ خیز دعویٰ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تک پہنچائی جانے والی سہولیات کو بھی لوٹا جارہا ہے جبکہ سعودی اتحاد کی جانب سے امدادی سامان کے قافلوں سمیت اسپتالوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کی خبریں اس سے قبل بھی عالمی میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری