پنجاب سے جوق در جوق لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں، محمود الرشید


پنجاب سے جوق در جوق لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں، محمود الرشید

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما محمود الرشید نے کہا ہے کہ پنجاب سے جوق در جوق لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں جبکہ ن لیگ کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما محمود الرشید کا کہنا تھا کہ مانتے ہیں کرپشن خاتمے کے پروگرام پر ہم صحیح معنوں پر عمل نہیں کرسکے البتہ خیبر پختونخواہ میں بنیادی شعبوں میں کام دیگر صوبوں سے بہتر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پی میں کلین سوئپ کرکے تاریخ رقم کرے گی، ن لیگ، ایم ایم اے، پی پی مل جائے تو بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتیں ناکام رہی ہیں، انہوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت کا موازنہ سندھ اور پنجاب کی حکومتیں سے کرسکتے ہیں، اس سے اندازہ ہوجائے گا کہ کس صوبے میں سب سے زیادہ کام ہوا، دیگر صوبوں کے حکمرانوں نے عوام پر توجہ دینے کے بجائے ملک کو لوٹا ہے۔

پوچھے گئے ایک سوال پر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پنجاب میں دو سو سے زائد سیٹیں جیتے گی، پیپلزپارٹی کو پنجاب میں الیکشن کے لیے امیدوار تک نہیں ملیں گے، عام انتخابات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے تجویز کردہ تاریخوں میں الیکشن ہوجانے چاہئیں، الیکشن میں تاخیر سے متعلق کوئی بھی حربہ قبول نہیں کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری