یمنی سرکاری فوج کی کارروائی میں 5 سعودی اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج کی کارروائی میں 5 سعودی اہلکار ہلاک

سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 5 سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی سرکاری خبر رساں اداروں نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ان کے 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفصلات کے مطابق یمنی سرکاری فوج کے حملے میں سعودی فوج کے کپٹن احمد بن وابل الوابل دیگر 4 اہلکاروں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔

سعودی ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار جیزان اور نجران میں یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی فوج کے کئی مراکز پر گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں  متعدد سعودی حمایت یافتہ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقے سحار میں شدید بمباری کی ہے تاہم کسی مالی یا جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی و امریکی افواج کی یمن کے مظلوم عوام کے خلاف ظلم و بربریت جاری ہے جس میں ہزاروں بے گناہ عام شہری خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری