امریکی حکام انتہا پسندانہ سوچ کے حامل ہیں، ایرانی صدر


امریکی حکام انتہا پسندانہ سوچ کے حامل ہیں، ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امریکی صدر ٹرمپ، ان کے مشیر جان بولٹن اور وزیر خارجہ پومپیو کو انتہا پسند سوچ کے حامل سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس پر دہشت گرد اور انتہا پسند گروہ کا قبضہ ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم واشنگٹن کے انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں ہے۔

انہوں ںے کہا کہ اللہ تعالی کی مدد سے ایرانی قوم واشنگٹن کے انتہا پسند حکمرانوں پر غلبہ پائےگی۔

واضح رہے کہ صدر حسن روحانی مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے ایک وفد سے ملاقات کررہے تھے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ  ایرانی کھلاڑیوں نے ملک کی سربلندی کے لئے ہمیشہ کوشش کی ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری