فلسطین اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کریگا

فلسطین اسرائیلی جارحیت کے خلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کریگا

فلسطین نے غاصب اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری مظالم کے خلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین نے عالمی عدالت سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی گزشتہ روز دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت پہنچ گئے جہاں وہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کے خلاف اور اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

وزیر خارجہ ریاض المکی بین الاقوامی فوجداری قانون کی پراسیکیوٹر سے ہونے والی ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کریں گے اور بالخصوص فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری سے متعلق عالمی قوانین کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت 2015 سے فلسطینی علاقوں میں مبینہ جرائم کے خلاف ابتدائی تحقیقات کا سلسلہ شروع کیے ہوئے ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری