روس کی بھارت کو افغانستان میں فوج بھیجنے کی پیشکش


روس کی بھارت کو افغانستان میں فوج بھیجنے کی پیشکش

روسی صدر کے سینیئر مشیر نے بھارت کو افغانستان میں فوج بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر کے مشیر اعلیٰ سرگئی کارگانوف نے ایک بار پھر بھارت کو افغانستان میں فوجی دستے بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

سرگئی کارگانوف کا کہنا ہے کہ افغانستان کی بدترین سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر اس ملک میں بھارت اور روس کو مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے۔

روسی صدر کے مشیر کے مطابق امریکا افغان جنگ جیتے میں ناکام ہوچکا ہے، ایسی حالت میں روس اور بھارت ہی کچھ کرسکتے ہیں۔

سرگئی کارگانوف کا کہنا ہے کہ بھارت افغانستان فوج بھیجنے میں تاخیر نہ کرے تاکہ دہشت گردوں کا افغانستان میں ہی خاتمہ کیا جاسکے، اگر ہندوستان نے فوج نہیں بھیجی تو انتہا پسند بھارت کے لئے بھی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں بھارتی فوج بھیجنے کا پاکستان سرسخت مخالف ہے جس کی وجہ سے بھارتی حکام اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرپارہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری