ایران اپنی دفاعی ترقی کے لئے کسی کی اجازت کا محتاج نہیں، جنرل باقری


ایران اپنی دفاعی ترقی کے لئے کسی کی اجازت کا محتاج نہیں، جنرل باقری

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سپہ سالار کا کہنا ہے کہ ایران اپنی دفاعی ترقی کے لئے کسی کی اجازت کا محتاج نہیں ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل باقری نےپارلیمنٹ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کو ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے اور دفاعی ساز وسامان تیار کرنے کے لئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

جنرل باقری نے 8سالہ دفاع مقدس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم نے استقامت اور پائداری کے ساتھ  اس جنگ میں اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی الگ نہیں ہونے دیا اور دشمن کو ذلت آمیز شکست دی۔

جنرل باقری نے مزید کہا کہ ایران کی مسلح افواج ملک کے دفاع کو مضـوط بنانے کے سلسلے میں ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہیں اور ایرانی فوج کو ملکی دفاع کو مضـوط بنانے کے لئے کسی کی اجازت اور مسکراہٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

جنرل باقری نے کہا کہ ایران نے دفاع مقدس کے دوران مشرقی اور مغربی طاقتوں کا مقابلہ کیا صدام معدوم کومشرقی، مغربی اور عربی  بلاکوں کی حمایت حاصل تھی ایران کو توڑنے کی بھر پور کوشش کی گئی لیکن ایرانی قوم نے باہمی اتحاد کے ساتھ دشمنوں کے تمام منصوبوں کو ناکام بنادیا۔
 

جنرل باقری نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اس وقت ایمانی طاقت کے ساتھ پیشرفتہ ہتھیاروں سے بھی لیس ہیں اور ملک کا دفاع کرنے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری