پاک فوج کی میڈیا ونگ کی جانب سے سائبر الرٹ جاری


پاک فوج کی میڈیا ونگ کی جانب سے سائبر الرٹ جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے الرٹ جاری کیا ہے کہ invite@ispr.press کے نام سے ای میل بھیجی جارہی ہے جس کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے انٹرنیٹ صارفین کو آئی ایس پی آر کے نام سے ایک جعلی ای میل سے متعلق خبر دار کردیا۔

فوج کی میڈیا ونگ نے وضاحت کی کہ invite@ispr.press کے نام سے ای میل بھیجی جارہی ہے جس کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر انٹرنیٹ صارفین کو اس طرح کی کوئی ای میل موصول ہو تو اسے نہ کھولیں اور اگر غلطی سے کھل جائے تو اس میں موجود کسی بھی لنک پر کلک نہ کیا جائے۔

ڈان نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کا آفیشل ڈومین ispr.gov.pk ہے اور ان کا کسی بھی اور ڈومین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بھی آئی ایس پی آر کی جانب سے عوام کو آرمی افسر بن کر جعلی فون کالز موصول ہونے کے حوالے سے خبر دار کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے کسی کو بھی اس قسم کی فون کالز نہیں کی جارہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری