کراچی شپ یارڈ میں بننے والا ٹگ پاک بحریہ کے حوالے کر دیا گیا + ویڈیو


کراچی شپ یارڈ میں بننے والا ٹگ پاک بحریہ کے حوالے کر دیا گیا + ویڈیو

ملٹری میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے گئے 32 ٹن بی پی ٹگ کی حوالگی کے لیے ایک خصوصی تقریب کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے بیان جاری کیا ہے کہ ملٹری میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے گئے 32 ٹن بی پی ٹگ کی حوالگی کے لیے ایک خصوصی تقریب کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت تھے۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ٹگ کی لمبائی 32 میٹر جب کہ وزن 481 ٹن ہے جس کو پی این ٹی فیض کا نام دیا گیا ہے۔ 

اس موقع پر وائس ایڈمرل کلیم شوکت کا کہنا تھا کہ ٹگ جدید سہولیات سے آراستہ اور پاک  بحریہ کے اثاثوں میں اہم اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ جہاز سازی کے شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہے جبکہ میری ٹائم شعبے کے لیے کراچی شپ یارڈ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری