شام کے صوبے دیرالزور میں امریکہ کا شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ


شام کے صوبے دیرالزور میں امریکہ کا شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے دیرالزور میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جس کے فورا بعد داعش کے درندوں نے بھی انہی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی طیاروں نے شام کے صوبے دیرالزور میں اس ملک کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کے فورا بعد داعش نے بھی انہی فوجی ٹھکانوں پر دھاوا بول دیا ہے۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ یہ حملے صوبہ دیر الزور کے علاقوں البوکمال اور حمیمہ کے درمیان واقع علاقہ پر کئے گئے ہیں۔

امریکی حملے کے فورا بعد داعشی دہشت گردوں کا حملہ اس بات کی عکاسی ہے کہ ان دونوں باطل قوتوں کے درمیان ہماہنگی پائی جاتی ہے تاہم افسوس اس بات پر ہے کہ مسلم ذرائع ابلاغ مغربی میڈیا کی اندھی تقلید کرتے ہوئے وہی مواد نشر کرتے ہیں جو یورپی ممالک سمیت امریکی و برطانوی ذرائع ابلاغ نشر کرتے ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ اکثر مسلمان ممالک کے ذرائع ابلاغ آزاد نہیں بلکہ سامراج کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔  

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری