شمال مغربی بغداد میں خودکش دھماکہ، 19 جاں بحق یا زخمی


شمال مغربی بغداد میں خودکش دھماکہ، 19 جاں بحق یا زخمی

شمال مغربی بغداد میں خودکش دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمال مغربی بغداد کے علاقے الشعلہ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 19 روزہ دار خاک و خوں میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے ہی عراق میں پارلیمانی انتخابات ہوئے ہیں۔

عراقی فورسز کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران دہشت گردوں نے بغداد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم سیکیورٹی فورسز کی وقت کارروائی سے تمام تر منصوبے ناکام ہوگئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری