الاسدی: امریکی دباو میں نہیں آئیں گے/ سعودی عرب کے ساتھ کوئی خفیہ تعلق نہیں


الاسدی: امریکی دباو میں نہیں آئیں گے/ سعودی عرب کے ساتھ کوئی خفیہ تعلق نہیں

عراقی رہنما مقتدی الصدر کے دفتر کے ترجمان نے عراق میں امریکی فوج کی موجودگی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکی دباو میں ہرگز نہیں آئیں گے جبکہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط اور تاریخی ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صدر پارٹی کے دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مقتدی الصدر کے بارے میں سعودی حکام سے خفیہ تعلقات کی خبریں من گھڑت اور جھوٹی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقتدی الصدر کے دفتر کے ترجمان ضیاء الاسدی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سعودی مشیر ثامر السبہان کو نہایت جلدباز قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ تک نہیں معلوم کہ عراق کے داخلی امور میں دخالتوں کا نتیجہ بہت برا ہوگا۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مقتدی الصدر کا موقف واضح ہے کہ وہ کبھی بھی کسی پڑوسی ملک کے خلاف عراق کی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

الاسدی کا کہناتھا کہ صدر پارٹی اور اس کے اتحادی امریکی حکام کے دباو میں نہیں آئیں گے اور خطے میں امریکی خواہشات کبھی بھی پوری نہیں ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امریکہ سمیت کسی بھی ملک کے دباو میں نہیں آئیں گے۔

الاسدی کا کہنا تھا کہ عراق میں امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی اور غیر قابل قبول ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری