لیبیا میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک اور 20 زخمی

لیبیا میں کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

لیبیا میں دھماکہ، 7 افراد ہلاک اور 20 زخمی

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لیبیامیں دہشتگرد گروہوں کی جانب سے حالات کو خراب کرنے کیلئے بم دھماکے کئے جا رہے ہیں۔

لیبیا کا سیاحتی شہر بن غازی میں کاربم بم دھماکے سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہر کے مصروف ترین علاقے میں واقع ہوٹل کے سامنے دھماکا خیز مواد سے بھری کار کو اڑا دیا گیا، دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور انہیں نقصان پہنچا۔ سڑک کنارے کھڑی 8 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال داخل کروا دیا۔ لیبیا میں مصروف عمل کسی بھی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری