اقوام متحدہ کی حسب معمول روہنگیا پناہ گزینوں کی امداد پر تاکید لیکن عملی کام کچھ بھی نہیں

اقوام متحدہ کی حسب معمول روہنگیا پناہ گزینوں کی امداد پر تاکید لیکن عملی کام کچھ بھی نہیں

اقوام متحدہ کی معاون سیکرٹری جنرل نے عالمی برادری کی جانب سے بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کےلئے مالی امداد کاسلسلہ تیز کرنے پر تاکید کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ آنے والے مون سون کے پیش نظر بنگلہ دیش میں روہنگیا پنا ہ گزینوں کی مالی امداد کا سلسلہ تیز کرے۔

 یہ اپیل اقوام متحدہ کی معاون سیکرٹری جنرل نتالیا کانام نے ڈھاکہ میں ایک پریس کانفرنس میں کی جو روہنگیا مسئلے پر بنگلہ دیش کے چار روزہ دورے پر ہیں۔

واضح رہے کہ میانمار کی فوج نے دہائیوں سے مقیم اسی ملک کے باشندوں کا مسلکی تعصب کی بنا پر قتل عام کیا جبکہ بچے کچے مسلمانوں کو دیگر ممالک کی جانب ہجرت کرنے پر مجبور کیا جو تاریخ میں ایک بڑے انسانی المیہ کے طور پر ثبت ہوچکا ہے۔ 

جبکہ دوسری جانب دنیا کے تمام ممالک کی نمائندہ تنظیم اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے علمبردار عالمی طاقتیں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی رہیں اور عرصہ گزرنے کے باوجود ان مظلوموں کے حق میں تاحال کوئی خاص اقدام کرنے سے قاصر ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری