بھارت اور پاکستان فوری طور پر سرحدوں کو پرامن بنائیں، فاروق عبداللہ

بھارت اور پاکستان فوری طور پر سرحدوں کو پرامن بنائیں، فاروق عبداللہ

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر نے تاکید کی ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری طور پر سرحدوں پر فائربندی کا اعلان کریں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لائن آف کنٹرول پر جنگ کا سماں جاری رہنے پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان کے سربراہوں اور فوجی قیادت سے پھر ایک بار اپیل کی ہے کہ وہ سرحدوں پر جاری تناؤ، گولہ باری اور شلنگ کو بند کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ آر پار شلنگ سے سرحد کے نزدیک رہنے والے لوگ گزشتہ دہائیوں سے جاری اپنی قیمتی جانوں کی تلافی دیتے رہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے تاکید کی کہ وہ نقل مکانی کرنے والے لوگوں کے قیام و طعام کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے اور آر پار فائرنگ، شلنگ، گولہ باری سے جو لوگ لقمہ اجل بن گئے ان کے لواحقین کو معقول مالی معاونت فوری طور پر فراہم کی جائے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ آر پار یو این او مشاہدین اور یو این او کے اعلٰی حکام بھی خاموشی اختیار کر رکھے ہیں اور اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دینے سے قاصر ہیں حالانکہ ان کا کام دونوں ممالک کو جنگ سے گریز کرانا ہے، عام شہریوں کی زندگی کی رکھوالی اور دونوں ملکوں کے درمیان صلح صفائی اور جنگ سے گریز کرنے کی تاکید کرنا ہے، لیکن بدقسمتی سے خود یو این او  اب تک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن بات چیت شروع کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر آر پار کے رہنماؤں نے آزادی کے بعد ہی مسئلہ کشمیر حل کرنے کی پہل کی ہوتی تو موجودہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری