روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی اپنے فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات


روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی اپنے فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات

روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے روس کے شہرسینیٹ پیٹرزبرگ میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانیول میکخواں سے ملاقات کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں روسی صدر نے کہا کہ انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں مشترکہ جامع لائحہ عمل سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایران کے جوہری معاہدے کاتحفظ کیاجاناچاہیے کیونکہ ایران اس حوالے سے تمام وعدے پورے کررہاہے۔

یوکرین کے مسئلے پرولادی میرپیوٹن نے کہاکہ روس یوکرین کے تنازعے کے حل کیلئے اقدامات جاری رکھنے کیلئے تیار ہے اور تمام سطحوں پر مذاکرات کاخیرمقدم کرتاہے۔

میکخواں نے کہا کہ یورپ کو اپنے معاشی مفادات کے تحفظ کیلئے زیادہ موثر لائحہ عمل وضع کرناچاہیے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری