سید حسن نصراللہ آج "عید مقاومت" کی مناسبت سے خطاب کریں گے

سید حسن نصراللہ آج "عید مقاومت" کی مناسبت سے خطاب کریں گے

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ آج "عید مقاومت" اور جنوبی لبنان کی آزادی کی مناسبت سے قوم سے خطاب کریں گے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ آج مقامی وقت کے مطابق شام 17:30 اور پاکستانی وقت کے مطابق 19:30 بجے "عید مقاومت" اور جنوبی لبنان کی آزادی کی مناسبت سے قوم سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تازہ ترین صورتحال کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

واضح رہے کہ پچّیس مئی کے دن کو خطے میں غاصب صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمتی تحریک کی فتح کے سبب تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

پچّیس مئی دو ہزار عیسوی کو جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کے خلاف تحریک استقامت، کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور یہ غاصب حکومت، تحریک مزاحمت کے مجاہدوں کی دلیرانہ کارروائیوں کے نتیجے میں جنوبی لبنان سے راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہو گئی۔

صیہونی حکومت کا یہ فرار، لبنانی عوام کی استقامت کے نتیجے میں اس حکومت کی پہلی شکست اور مجموعی طور پر علاقے میں اس کے ناجائز قیام کے بعد پہلی بڑی ناکامی شمار ہوتی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری