پاکستان کا خواتین کی بلائنڈ ٹیم بنانے کا اعلان


پاکستان کا خواتین کی بلائنڈ ٹیم بنانے کا اعلان

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے خواتین کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھی لانچ کردی جو نیپال کے خلاف اپنی پہلی سیریز کھیلے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شان نے بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان کیا اور ابتدائی طور پر 15 رکنی ٹیم کو پاکستان کے اسکواڈ کا درجہ دیا۔

بلائنڈ خواتین ٹیم کی لانچنگ کی تقریب میں پاکستان کی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نین عابدی، جویریہ ودود، ناہیدا خان نے شرکت کی۔

سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم رواں برس نیپال کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی جبکہ ویسٹ انڈیز نے بھی ٹیم بنائی ہے لہٰذا ان کے ساتھ بھی سیریز ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور سے 100 سے زائد لڑکیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ ہم ملک بھر سے 40 سے 50 لڑکیوں کو منتخب کرکے ان کا کیمپ لگائیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری