امریکہ میں پھر دہشتگردی؛ طالب علم نے استاد سمیت ایک طالبہ کو زخمی کر دیا


امریکہ میں پھر دہشتگردی؛ طالب علم نے استاد سمیت ایک طالبہ کو زخمی کر دیا

امریکا کے ایک اسکول میں انتہاپسند طالب علم نے فائرنگ کرکے استاد سمیت ایک طالبہ کو زخمی کردیا جبکہ حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی ریاست ’انڈیانہ‘ کے اسکول میں پیش آیا فائرنگ کا واقعہ جہاں ایک طالب علم نے کلاس میں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے باعث ٹیچر سمیت ایک طالبہ بھی زخمی ہوئیں تاہم حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 13 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک طالبہ اور سائنس کی ٹیچر شامل ہیں، حملے کے دوران ٖٹیچر نے مزاحمت کی کوشش بھی کی، جبکہ اسکول میں خوف کی لہر پائی جاتی ہے۔

امریکی میڈٰیا کا کہنا تھا کہ ٹیچر نے بدتمیزی پر طالبعلم کو کلاس سے باہر نکال دیا تھا تاہم طالب علم کچھ دیر بعد کلاس میں واپس آیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی، بعد ازاں زخمی ٹیچر نےحملہ آور کو دبوچ کر بندوق چھینی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں امریکا کے سانٹا فے ہائی اسکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ سمیت 10 طالبعلم جاں بحق ہوگئے تھے، علاوہ ازی  واقعے سے متعلق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہائی اسکول کے 17 سالہ حملہ آور طالبعلم دیمیتر یوس پاگورٹزس کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

بعدازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ٹیکساس فائرنگ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری