شام میں ایرانی فورسز کی موجودگی غیرقانونی نہیں، شامی سفیر


شام میں ایرانی فورسز کی موجودگی غیرقانونی نہیں، شامی سفیر

روس میں شامی سفیر ریاض حداد کا کہنا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے خصوصی دستے دمشق کی خواہش پر موجود ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ماسکو میں شامی سفیر کا کہنا ہے کہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کی موجودگی دمشق خواہش کے عین مطابق ہے جبکہ امریکی اور ترکی کی مسلح افواج غیر قانونی طور پر بیٹھی ہوئی ہیں۔

انہوں نے نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی دستے دمشق کے کہنے پر ہی شام میں موجود ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی تکنیکی مدد کررہے ہیِں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض ممالک خاص کر امریکا اور ترکی کے فوجی دستے دمشق کی اجازت کے بغیر شام کے مختلف علاقوں میں تعینات ہیں جو مکمل طور پر غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے۔

خیال رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی مشیروں اور حزب کے ماہر جنگجووں کی وجہ سے شام میں داعشی تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکا نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شام سے اپنے فوجی دستے واپس بلالے۔

یاد رہے کہ ایران، شام کے صدر بشار الاسد کا سب سے بڑا حمایتی ہے جو پانچ سال سے جاری خانہ جنگی کی ابتدا سے ہی اسد حکومت کو مالی، افرادی اور عسکری مدد فراہم کرتا آرہا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری