صدر پاکستان نے 25 جولائی کو عام انتخابات 2018 کا اعلان کردیا


صدر پاکستان نے 25 جولائی کو عام انتخابات 2018 کا اعلان کردیا

صدر پاکستان ممنون حسین نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دے دی جس کے تحت 2018 کے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سمری تیار کی تھی جو منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیجی گئی تھی جس پر صدر ممنون حسین نے دستخط کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق ملک میں 2018 کے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے اور یوں ملک بھرمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری