جی بی آرڈر 2018: پولیس کیساتھ جھڑپ میں متعدد مظاہرین زخمی


جی بی آرڈر 2018: پولیس کیساتھ جھڑپ میں متعدد مظاہرین زخمی

گلگت بلتستان 2018 کیخلاف ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین کو اسمبلی جانے سے روکنے کی کوشش کی لیکن دیکھتے ہی دیکھتے احتجاج پرتشدد صورت اختیار کر گیا جبکہ پولیس کے ہاتھوں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم پاکستان گلگت بلتستان اسمبلی میں جی بی آرڈر کے نفاذ کا اعلان کرنے والے ہی تھے کہ اچانک پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپ کا آغاز ہوا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

گلگت بلتستان (جی بی) میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے رکن راجا جہانزیب خان اور عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مولانا سطان رئیس سمیت درجنوں مظاہرین گزشتہ روز پولیس کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان خطے کے 10 میں سے 9 اضلاع میں ہزاروں مظاہرین نے گلگت بلتستان آرڈ ر2018 کے خلاف ریلی نکالی تھی اور مظاہرین نے جی بی آرڈر2018 کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا تھا کہ جی بی کے انصرام کو صدراتی حکامات کےذریعے چلانےکے بجائے پاکستان کا حصہ تسلیم کیا جائے۔

22 مئی کو گلگت بلتستان حکومت نے 2009 سے نافذ جی بی امپاورمنٹ اینڈ سیلف گورنینس آڈر منسوخ کرکے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان آڈر 2018 کی منظوری دی تھی۔

پی ٹی آئی، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، مجلس وحدت المسلیمین، بلاوزیرستان نیشنل فرنٹ، عوامی ایکشن کمیٹی، ٹریڈ یونین سمیت سول سوسائٹی کے ہزار ارکان نے جی بی قانون ساز اسمبلی اور جی بی کونسل کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جانا تھا جہاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو باقاعدہ جی بی آرڈر 2018 کے نفاذ کا اعلان کرنا تھا۔

پولیس نے جی بی اسمبلی کی طرف جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا۔

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمد شافی خان، پی ٹی آئی، پی پی پی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کی سربراہی میں ہزاروں مظاہرین نے اتحاد چوک سے اسمبلی کی بلڈنگ کی طرف مارچ شروع کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس فائر کیے اور مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھروں سے حملہ کیا۔

جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان آڈر 2018 کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان کونسل کے تمام اختیارات جی بی اسمبلی کو منتقل ہو جائیں گے۔

جس کے بعد جی بی اسمبلی معدنیات، ہائی ہائیڈرو پاور منصوبوں اور سیاحتی امور سے متعلق فیصلے کر سکے گی۔

جی بی کے وزیر قانون اورنگزیب خان اور مشیر اطلاعات شمس میر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئے آڈر کو آئین کا تحفظ حاصل ہے

گلگت بلتستان آڈر 2018 کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان کونسل کے تمام اختیارات جی بی اسمبلی کو منتقل ہو جائیں گے۔

شمس میر نے بتایا تھا کہ مذکورہ اصلاحات کے پیش نظر تمام وفاقی ٹیکس کالعدم ہو جائیں گے اور گلگت بلتستان کے لوگ دیگر چاروں صوبوں کے شہریوں کی طرح تمام حقوق سے مستفید ہو سکیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری