اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری میں 2 فلسطینی شہید

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری میں 2 فلسطینی شہید

غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ میں حماس کے دو ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں کی بمباری میں 2 شہری شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں شہیدوں کا تعلق مقاومتی تنظیم سرایا القدس سے بتایا جاتاہے۔ 

دوسری طرف جہاد اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور جلد اسرائیل کو اس کا جواب دیا جائے گا۔

یادرہے رات گئے غزه کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں فلسطینی مقاومتی تنظیم کے دو مجاہدین حسین العموری اور عبد الحلیم الناقة شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا دعوی ہے کہ غزه پر بمباری حماس کی جانب سے ویسٹ بینک کے قریب خاردار تاروں پر دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کے جواب میں کی گئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری