محمد جواد ظریف آج بھارت کے دورے پر جائیں گے


محمد جواد ظریف آج بھارت کے دورے پر جائیں گے

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج رات ایک اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ بھارت کے دورے پر جارہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج رات ہندوستان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج رات کو ایک اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ بھارت کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ جواد ظریف دورے کے دوران بھارت کے اعلیٰ حکام کے ساتھ  دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری