ترک صدر اردوغان کا صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر سے فون پر رابطہ


ترک صدر اردوغان کا صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر سے فون پر رابطہ

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماوں نے عراق سمیت مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے عراق کی صدر پارٹی کے سربراہ مقتدی صدر سے ٹیلیفون پر عراق سمیت علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

النشرہ نے رپورٹ دی ہے کہ ترک صدر نے مقتدی صدر کیساتھ علاقائی اور بین الاقوامی بالخصوص عراق کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں گفتگو کی۔

اس موقع پر ترک صدر نے مقتدی صدر کو پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر گزشتہ ہفتے ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری