صنعا میں تیل کی کمپنی پر سعودی حملے میں 16 یمنی مسلمان شہید یا زخمی + ویڈیو اور تصاویر

صنعا میں تیل کی کمپنی پر سعودی حملے میں 16 یمنی مسلمان شہید یا زخمی + ویڈیو اور تصاویر

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں تیل کمپنی کی عمارت پر بمباری کرتے ہوئے 16 مسلمانوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی اتحاد کے صنعا میں تیل کی کمپنی کی عمارت پر حملے میں کم سے کم 16 افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یمنی سرکاری ٹی وی المسیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ یمن پر سعودی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ سعودی اتحاد کے تازہ ترین حملے میں مزید 5 یمنی مسلمان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ دیگر 11 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری