گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی عمارت کا افتتاح


گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی عمارت کا افتتاح

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی عمارت کا افتتاح کردیا۔

خبر رساں ادرے تسنیم کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح   کےلئے اتوار کے روز  ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچے ۔

 گلگت ائر پورٹ آمد پر گورنر میر غضنفر علی خان وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور دوسرے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

 وزیراعظم نے چنار گارڈن گلگت میں یادگار شہدا پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور گلگت بلتستان کی جنگ آزادی کے شہدا کی روح کو ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی۔

 انہوں نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی عمارت کا افتتاح کیا۔

 اسمبلی کی یہ جدید طرز کی عمارت 91 کروڑ روپے کی لاگت سے بارہ سال میں مکمل کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے گلگت نلتر ایکسپریس وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔

 یہ منصوبہ دو ارب ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے تین سال میں مکمل ہوگا۔

 اس منصوبے کی تکمیل سے دونوں علاقوں کے درمیان مسافت دو گھنٹے سے کم ہوکر آدھا گھنٹہ رہ جائے گی جس سے گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

 شاہد  خاقان عباسی نے گلگت بلتستان سیکرٹریٹ منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

 اب وزیراعظم گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور گلگت بلتستان کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری