پاکستان: فاٹا انضمام پر افغانستان کے اعتراضات مسترد کرتے ہیں


پاکستان: فاٹا انضمام پر افغانستان کے اعتراضات مسترد کرتے ہیں

دفتر خارجہ پاکستان نے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر افغانستان کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے فیصلے کو عوام کے امنگوں کے عین مطابق قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ پاکستان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ فاٹا کے انضمام پر ہماری پارلیمان کا فیصلہ عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے۔

 تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ پاکستان نے فاٹا کے خیبرپختون خوا میں انضمام پر افغانستان کے اعتراضات مسترد کردیئے۔

پاکستان نے فاٹا کے انضمام پر افغان پریس ایجنسی کی جانب سے افغان قیادت سے منسوب بیان کو مسترد کردیا ہے۔  

ترجمان دفتر خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ فاٹا کے انضمام پر ہماری پارلیمان کا فیصلہ قبائلی علاقوں کے عوام کی امنگوں کے عین مطابق ہے۔

 ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کے عمل میں مداخلت نہ کرنے کے اصولوں پر عمل نہ کرنا افسوسناک ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری