کوئٹہ میں دہشت گردی پر قابو نہ پایا جاسکا، فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید


کوئٹہ میں دہشت گردی پر قابو نہ پایا جاسکا، فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

پاکستان کے صوبہ بلوچستان بالخصوص مرکزی شہر کوئٹہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے تاحال دہشتگردوں کو اپنے کنٹرول میں نہ لاسکے ہیں جبکہ دہشتگردی کے تازہ ترین واقعے میں مزید دو پولیس اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو مبینہ حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے۔

ڈپٹی انسپیکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عبدالرزاق چیمہ کے مطابق سرکی روڈ پر کیپری سینما کے قریب نامعلوم دہشت گردں نے اپنے گھروں کو جانے والے دو پولیس افسران پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے پولیس افسران کی شناخت عبدالرشید اور بشیر شاہ کے نام سے کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قریبی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے اور اس دو مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تاہم ایک حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 راہگیر بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئیں۔

زخمی راہگیروں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی۔

واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر کے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

پولیس حکام کا ماننا ہے کہ واقعہ، کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر کا حصہ ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری