قطر کیجانب سے سعودی اور امارات سمیت چار ممالک کی اشیاء پر پابندی عائد


قطر کیجانب سے سعودی اور امارات سمیت چار ممالک کی اشیاء پر پابندی عائد

قطر نے سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی تمام اشیاء کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔

بر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قطری حکام کی جانب سے جن ممالک کی اشیاء کی درآمد پابندی لگائی گئی ہے ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین شامل ہیں۔

قطر کی وزارت معاشیات نے دکانداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات سے برآمد کی گئی اشیاء کو اپنی دکانوں سے ہٹانے کا کہا ہے، وزارت کا کہنا تھا کہ انسپکٹرز دکانوں کا دورہ کریں گے اور احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔

قطری حکام کی جانب سے پابندی کی وجہ نہیں بتائی گئی لیکن یہ کہا گیا ہے کہ ان چاروں ممالک کی اشیاء کو جانچ پڑتال کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔

قطری حکومت کی جانب سے سعودی عرب کے ڈیری مصنوعات کو بھی روکنے کی کوشش کی جائے گی جو دیگر ممالک سے سفر کرتے ہوئے قطر آتی ہیں، قطر حکومت کے کمیونیکیشن آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ صارفین کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔

بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے کہا ہے کہ سفارتی حوالے سے اس وقت کوئی قرار داد موجود نہیں اور نہ ہی ایسا کوئی معاملہ ہمارے سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ اشیاء کی پابندی کی زد میں آنے والے چاروں ملکوں نے گزشتہ سال سے قطر سے سفارتی اور سفری تعلقات منقطع کررکھے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری