الحدیدہ پر امریکی ڈرون حملے/ یمنی نشانہ بازوں نے 15 سعودی اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

الحدیدہ پر امریکی ڈرون حملے/ یمنی نشانہ بازوں نے 15 سعودی اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

امریکی فوج نے یمن کے صوبہ الحدیدہ کے دو علاقوں پر ڈورن میزائل حملے کئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت میں یمن کے صوبہ الحدیدہ کے النخیلہ اور الدریھمی نامی علاقوں پر ڈرون میزائل حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں کم ازکم 2 یمنی شہری شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ڈرون نے الحدیدہ کے راسی عیسی نامی علاقے پر بھی بم گرایے ہیں تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے کرایے کے فوجی اہلکاروں نے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پرشدید گولہ باری کی اور جنگی طیاروں نے رازح نامی علاقے پر دو مرتبہ بمباری کرکے فرار ہوگئے۔

دوسری طرف یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکی اور سعودی حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کم از کم 15 کرایے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

یمنی ذرائع کے مطابق سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے سعودی عرب کے 5 اہلکاروں کو جبل دخان نامی علاقے میں ہلاک کیا ہے۔

اس کے علاوہ جیزان کے دشت جارہ نامی علاقے میں کارروائی کرکے مزید 10 فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی و امریکی افواج کی یمن کے مظلوم عوام کے خلاف ظلم و بربریت جاری ہے جس میں ہزاروں بے گناہ عام شہری خاک و خون میں غلطاں ہو چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری