ظریف کا دہلی ایئرپورٹ پر گفتگو: امریکہ کے غیرقانونی اقدامات پر تبادلہ خیال کرونگا


ظریف کا دہلی ایئرپورٹ پر گفتگو: امریکہ کے غیرقانونی اقدامات پر تبادلہ خیال کرونگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ آج شام کو اپنے بھارتی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں ایران ایٹمی معاہدے کے حوالے سے امریکی بدعہدی اور اس کے دیگر غیرقانونی اقدامات کے بارے میں گفتگو کرونگا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ  بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اس ملک کے اعلیٰ حکام سے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

محمد جواد ظریف نے دہلی ایئرپورٹ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج شام کو بھارتی وزیر خارجہ کیساتھ ملاقات طے ہے جس دوران ایران ایٹمی معاہدے کے حوالے سے امریکی بدعہدی اور اس ملک کی جانب سے دیگر غیرقانونی اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام کے ساتھ سیاسی، تجارتی اور اقتصادی امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے ہندوستان اور ایران کے باہمی تعلقات پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا عالمی امور میں بھی قریبی تعاون جاری ہے۔

ظریف نے کہا کہ امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے اور دونوں ممالک کے موجودہ شرائط میں مشترکہ مفادت پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری