سعودیہ اور امارات نے تکفیری دہشت گردوں کی پرورش پر اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں، الحوثی

سعودیہ اور امارات نے تکفیری دہشت گردوں کی پرورش پر اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں، الحوثی

یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے تکفیری دہشت گردوں کی پرورش پر اربوں ڈالر خرچ کئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی کا کہنا ہے یمن جنگ میں اللہ تعالی نے یمن کے نہتے اور مظلوم عوام کو کامیابی عطا کی اور دشمن کو ذلت آمیز شکست سے دو چار ہونا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود اور متحدہ عرب امارات اربوں ڈالر تکفیری سوچ کے دہشت گردوں کی حمایت میں خرچ کرنے کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آل سعود رمضان المبارک کی حرمت کا بھی خیال نہیں رکھتے اور یمن کے روزہ دار مسلمانوں پر آئے روز بموں کی بارش برساتے ہیں۔

الحوثی نے یمنی عوام سے کہا کہ ملک کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں اور ان شاءاللہ فتح ہماری ہی ہوگی۔

انہوں نے مفرور صدر کے حامیوں سے کہا کہ "تمہیں غیرملکیوں سے کچھ نہیں ملے گا جبکہ اپنے ہم وطنوں کے خون کا حساب دینا ہوگا۔"

انہوں نے سعودی عرب کو امریکا کا غلام قرار دیا اور کہا کہ آل سعود حکومت، عالم اسلام میں اختلافات، قتل وغارت اور جنگ کی ذمہ دار ہے اور امریکی اہداف کی تکمیل کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں اور کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

یمن کے محاصرے کے نتیجے میں اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوکے رہ گیا جبکہ ادویات اور غذائی اشیا کی شدید قلت کی وجہ سے ستر فی صد آبادی کو بھوک مری اور مختلف طرح کی بیماریوں کا سامنا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری