ایران مخالف امریکی پابندیوں کا موثر انداز میں جواب دیا جائے گا، حسن روحانی


ایران مخالف امریکی پابندیوں کا موثر انداز میں جواب دیا جائے گا، حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز ایرانی دانشوروں اور اقتصاددانوں کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی پابندیوں کا موثر انداز میں جواب دے گا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی  پابندیوں سے ہمیں خود کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے راہ ہموار ہوگی۔ 

حسن روحانی نے کہا کہ امریکی حکام کا مقصد صرف ایرانی عوام کو نقصاں پہنچانا ہے لیکن ہم اسے ایک فرصت میں تبدیل کردیں گے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ گذشتہ 40 برسوں سے امریکہ ایرانی قوم کو نشانہ بنا رہا ہے۔

صدر روحانی نے ملک کی پیشرفت کے لئے غیرملکی سرمایہ کاروں اور قومی برآمدات کی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لانا ضروری ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہمیں قومی پیداوار اور اس کی برآمدات پر توجہ مبذول کرنی چاہیے اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اطمینان دلانا چاہیے کہ ان کا سرمایہ ایران میں محفوظ ہے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ  ایران پر امریکی پابندیوں کا کوئی اثر نہیں پڑےگا اور ایران کا سفر علمی پیشرفت اور ترقی کے میدان میں جاری و ساری رہےگا۔ 

انہوں نے کہا کہ گنتی کے چند ملکوں کے علاوہ دنیا کے اکثر ممالک نے ایران مخالف امریکی اقدامات کی مذمت کی اور ایران کو عالمی قوانین کی پاسداری کرنے والا ملک قرار دیا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری