امریکہ کیلئے نامزد پاکستانی سفیر واشنگٹن پہنچ گئے


امریکہ کیلئے نامزد پاکستانی سفیر واشنگٹن پہنچ گئے

امریکہ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی سابق سفیروں سمیت سیاسی جماعتوں کی شدید مخالفت کے باوجود واشنگٹن پہنچ گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیر صدیقی واشنگٹن پہنچے تو ڈپٹی چیف آف مشن رضوان سعید شیخ نے ان کا استقبال کیا۔

علی جہانگیر صدیقی کو اعزاز احمد چوہدری کی جگہ امریکہ میں پاکستان کا سفیر نامزد کیا گیا ہے وہ آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

امریکہ میں پاکستان کے نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی چند ہفتوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سفارتی دستاویز پیش کریں گے جس کے بعد وہ سفیر کے طور پرکام کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال 8 مارچ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے علی جہانگیرصدیقی کوامریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ سال اگست میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے علی جہانگیرصدیقی کو معاون خصوصی مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔

یاد رہے کہ اعزاز احمد چوہدری کو گزشتہ برس 15 فروری کو امریکہ میں پاکستان کا سفیرمقررکیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق سفیروں نے علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیرِ امریکہ نامزدگی کی مخالفت کی تھی جبکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بھی کڑی تنقید کی گئی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری