قومی سلامتی اجلاس میں فاٹا اور جی بی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار


قومی سلامتی اجلاس میں فاٹا اور جی بی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فاٹا اور گلگت بلتستان میں ہونے والے اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

 

اس اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت مسلح افواج کے سربراہان، کمیٹی کے ممبر وفاقی وزرا اور سینئر عسکری و سول قیادت نے شرکت کی.

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ فاٹا انضمام سے قبائلی عوام قومی دھارے میں شامل ہوئے.

اجلاس میں‌ معصوم کشمیریوں پربھارتی جارحیت اور فلسطینی عوام پراسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور فلسطینی عوام کے حق کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا.

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں‌ میں فاٹا، گلگت بلتستان اصلاحات پراطمینان کا اظہار کیا گیا. کمیٹی نے کہا کہ فاٹا کے پی انضمام سے قبائلی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا. فاٹا انضمام سے قبائلی عوام قومی دھارے میں شامل ہوئے.

قومی سلامتی کمیٹی کو وزارت داخلہ کی جانب سےنئی ویزا پالیسی پربریفنگ دی گئی، اجلاس میں علاقائی اور بین الاقومی سطح پررونما ہونے والی تبدیلیوں کا بھی جائزہ لیا گیا.

قومی سلامتی کمیٹی نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان امن واستحکام کے لیے سیاسی وسفارتی کوششیں جاری رکھے گا. اجلاس میں مؤثر اورفعال سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا گیا. ساتھ ہی گلگت بلتستان عوام کوپاکستان کےعوام کے مساوی حقوق ملنے کو خوش آئند ٹھہرایا گیا.

اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے آئندہ ماہ ممکنہ اجلاس میں فیصلوں‌ پر بھی غور کیا گیا.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری