سعودی فوج کے فضائی کنٹرول روم پر یمنی ڈرون حملہ

سعودی فوج کے فضائی کنٹرول روم پر یمنی ڈرون حملہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی اتحادی افواج کے فضائی کنٹرول روم پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیسرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی فوج نے گزشتہ روز مغربی ساحل پر موجود سعودی اتحادی افواج کے فضائی کنٹرول روم پر ڈرون کے ذریعے سے میزائل داغے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کے مغربی ساحل سعودی اتحادی افواج اور یمنی فوج کے درمیان میدان جنگ بنا ہوا ہے اور فریقین کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ یمنی سرکاری فوج نے گزشتہ ہفتے کے روز  جنوب مغربی عربستان میں موجود ابھا نامی ائربیس پر ڈرون سے حملہ کیا تھا۔

دوسری طرف یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی گولہ باری بدستور جاری ہے۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے متعدد رپورٹوں میں یمن پر سعودی جارحیت میں ممنوعہ کلسٹر بم استعمال کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے یمن کے رہائشی علاقوں پر جو ممنوعہ کلسٹر بم گرائے ہیں وہ امریکہ کے تیار کردہ ہیں ان کلسٹر بموں تک صرف سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو ہی رسائی حاصل ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری