علی لاریجانی ایک بار پھر پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب


علی لاریجانی ایک بار پھر پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ کے نمائندوں نےعلی لاریجانی کو ایک بار پھر پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کرلیا ہے جبکہ پزشکیان اور مطہری ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ کے نمائندوں نے علی لاریجانی کو ایک بار پھر پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کرلیا ہے جبکہ پزشکیان اور مطہری ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے 279 نمائندوں کی موجودگی میں پارلیمنٹ کی سربراہی کونسل کا انتخاب منعقد ہوا جس میں  علی لاریجانی کو ایک بار پھر پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدے کے لئے تین امیدوار میدان میں تھے جن میں موجودہ اسپیکر علی لاریجانی، محمد رضا عارف  اور حمید رضا حاج بابائی شامل ہیں۔ 

پہلے مرحلے کے انتخاب میں کوئی بھی امیدوار اکثریت آراء حاصل نہیں کرسکا جس کے بعد اسپیکر کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ منعقد ہوا۔ دوسرے مرحلے میں حمید رضا حاج بابائی لاریجانی کے حق میں دستبردار ہوگئے اور مقابلہ علی لاریجانی اور محمد رضا عارف کے درمیان ہوا۔

علی لاریجانی نے 147 ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔ 

خیال رہے کہ علی لاریجانی گذشتہ تین سال سے اسپیکر کے عہدے پر کامیاب ہوتے رہے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری