افغان وزارت داخلہ کی عمارت پر مسلح افراد کا حملہ/ شدید فائرنگ جاری


افغان وزارت داخلہ کی عمارت پر مسلح افراد کا حملہ/ شدید فائرنگ جاری

مقامی ذرائع کے مطابق کابل میں افغان وزارت داخلہ کی عمارت پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت پر مسلح افراد کے ایک گروہ نے حملہ کیا ہے اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

افغانستان کے صوبہ لوگر اور قندھار میں خودکش حملوں کے بعد کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت کے مضافات میں خودکش بمبار داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغان ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب دو چیک پوسٹوں پر شدید حملہ کیا ہے، چیک پوسٹوں پر دھماکوں کے بعد خودکش بمبار وزارت داخلہ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

افغان فورسز اور ملسح افراد کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تاحال کسی گروہ یا تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری