مقبوضہ کشمیر؛ حریت رہنما نے بھارت کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کو محض ایک دھوکہ قرار دیا

مقبوضہ کشمیر؛ حریت رہنما نے بھارت کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کو محض ایک دھوکہ قرار دیا

مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کو محض ایک دھوکہ قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کے بزرگ رہنما اورحریت کانفرنس کے قائد سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بے لگام بھارتی فورسز کی غیرانسانی کارروائیوں سے واضح ہوگیا کہ جنگ بندی کا اعلان محض ایک دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کو مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارتی فورسزاپنی بوکھلاہٹ کی وجہ سے ہراخلاقی حد کو پار کررہی ہیں اور ایک منصوبے کے تحت کشمیری عوام پرجنگ تھوپی جا رہی ہے۔

حریت کانفرنس کے قائد نے کہا کہ بھارت جنگ بندی کا ڈرامہ رچا کر عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہا ہے اور حقیقت اس کے برعکس ہے کہ مقبوضہ علاقے میں مارشل لاء جیسی پابندیاں نافذ ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کمشیر کے علاقے کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے نام پر قابض بھارتی فوج نے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری