امام خامنہ ای سے فارسی شعراء اور ادباء کی ملاقات + تصاویر


امام خامنہ ای سے فارسی شعراء اور ادباء کی ملاقات + تصاویر

امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی امام خامنہ ای نے معروف فارسی شعراء اور ادباء کے ایک عظیم اجتماع سے خطاب کیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں سے تہران آئے والے شعراء اور ادباء نے امام خامنہ ای سے ملاقات کی اور رہبر معظم کی امامت میں نماز جماعت ادا کرنے کے بعد افطار کیا۔

امام خامنہ ای نے شعراء کی اس پروقار محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارسی اشعار طول تاریخ میں عفیف اور محجوب رہے ہیں لہذا کوشش کریں کہ فارسی اشعار پاک اور عفت سے سرشار ہی رہیں۔

امام خامنہ ای نے فرمایا کہ ہمیشہ فارسی اشعار نے انسانی شعور کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے لہذا شعراء کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے میں عدالت، مقاومت اور اخلاقی فضائل کی ترویج کے لئے کوشاں رہیں۔

رہبرمعظم نے فرمایا کہ اچھے اور معنی دار قومی ترانے ایک خوشحال معاشرے کے لئے فائدہ مند اور موثر ہوتے ہیں۔

امام خامنہ ای سے ملاقات کے دوران 31 شعراء نے اپنے اشعار پیش کرنے کا شرف حاصل کیا۔

خیال رہے کہ امام حسن مجتبی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر فارسی شعراء ہر سال امام خامنہ ای سے ملاقات کرتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری