23 رمضان کو پاکستان بھر میں قدس ریلیاں نکالی جائیں گی، علامہ ساجد نقوی

23 رمضان کو پاکستان بھر میں قدس ریلیاں نکالی جائیں گی، علامہ ساجد نقوی

گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی عالمی یوم القدس امام خمینی رہ کے فرمان پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جائیگا جبکہ تحریک اسلامی کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب سے پی آئی اے بلڈنگ تک ریلی سے متحدہ مجلس عمل کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 23 رمضان المبارک مطابق 8 جون کو القدس ریلیاں ملک بھر میں نکالی جائیں گی۔ جن میں سیاسی مذہبی جماعتوں کے کارکنان شریک ہوکر فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

اس حوالے سے سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ یوتھ اور دیگر جماعتیں ریلیوں کا اہتمام کریں گی۔

شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی قیادت میں لاہور پریس کلب سے پی آئی اے بلڈنگ تک ریلی نکالی جائے گی جس سے متحدہ مجلس عمل کی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری