مسلم لیگ (ن) کی پانچ سالہ حکومت آج ختم ہورہی ہے


مسلم لیگ (ن) کی پانچ سالہ حکومت آج ختم ہورہی ہے

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی پانچ سالہ دور حکومت آج جمعرات کی نصف شب کو مکمل کررہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی اسمبلی جمعرات کی نصف شب کو تحلیل ہوجائے گی جس سے نگران حکومت کے قیام اور اس سال 25جولائی کوملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار ہوگی۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سابق چیف جسٹس ناصرالملک کو پہلے ہی نگران وزیراعظم نامزد کرچکے ہیں۔

چودھویں قومی اسمبلی نے اپنی پانچ سالہ مدت کے دوران سب سے زیادہ قوانین منظور کئے اور اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

وزیر اعظم پاکستان کے دعوے کے مطابق توانائی کے شعبے میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قومی گرڈ میں گیارہ ہزارچارسواکسٹھ میگاواٹ بجلی شامل کرکے بجلی کی قلت پر کامیابی سے قابوپایا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق موجودہ حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سمیت ملک کے کونے کونے میں موٹرویز، ہائی ویز، ٹرین کی پٹڑیوں اور بنیادی ڈھانچے کے دوسرے منصوبوں کی صورت میں اربوں روپے مالیت کے متعدد منصوبے مکمل کئے۔ مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو اب بڑھ کرپانچ اعشاریہ سات نو فیصد ہے جو 2013ء میں تین اعشاریہ چھ آٹھ فیصد تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری