سابق بیوروکریٹ فضل الرحمان سندھ کے متفقہ نگران وزیراعلیٰ نامزد


سابق بیوروکریٹ فضل الرحمان سندھ کے متفقہ نگران وزیراعلیٰ نامزد

سندھ اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ طور پر سندھ کے سابق چیف سیکرٹری فضل الرحمان کانام نگران وزیراعلیٰ سندھ کی حیثیت سے تجویز کیاہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سندھ کے سبکدوش ہونیوالے وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ اورسندھ اسمبلی کے سبکدوش ہونیوالے قائدحزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے متفقہ طورپر سندھ کے سابق چیف سیکرٹری فضل الرحمان کانام نگران وزیراعلیٰ سندھ کی حیثیت سے تجویز کیاہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق اس بات کااعلان وزیراعلیٰ ہائوس کراچی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیاگیا۔

نگران وزیراعلیٰ گورنرہائوس کراچی میں اپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گے۔

گورنرسندھ محمدزبیر حلف لیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نامزد نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان 2007ء سے 2010تک چیف سیکرٹری سندھ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری