کاغذات نامزدگی میں ترامیم کالعدم قرار؛ الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب


کاغذات نامزدگی میں ترامیم کالعدم قرار؛ الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ریٹرننگ افسران کو کاغذات نامزدگی کی وصولی سے روکتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کاغذات نامزدگی میں ترامیم کالعدم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں ریٹرننگ افسران کو کاغذات نامزدگی کی وصولی سے روکتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی آج سے وصول کیے جانے تھے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر آج کاغذات نامزدگی سے متعلق ضروری فیصلے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز کاغذات نامزدگی میں ترامیم کالعدم قرار دے کر الیکشن کمیشن کو نئےکاغذات نامزدگی تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔

جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی کے فارم  اے اور بی میں تمام خامیاں دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ نے ترمیم کرکے قرضہ جات اور نادہندگی کے جو خانے نکالے ہیں، وہ فارم میں موجود سمجھے جائیں گے۔

انتخابات 2018 کیلئے امیدوار آج سے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے

اپنے 39 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت عالیہ کا کہنا تھا کہ نئےکاغذات نامزدگی میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63کے تقاضے دوبارہ شامل کیے جائیں۔

 واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 کے لیے 25 جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کاغذات نامزدگی 2 سے 6 جون تک حاصل اور جمع کرواسکتے ہیں۔

ریٹرننگ افسران امیدواروں کے حتمی نام کی فہرست 7 جون کو شائع کریں گے، جس کے بعد ان کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگا جو 14 جون تک جاری رہے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری