فلسطینی رضاکار نرس رجن نجر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید

فلسطینی رضاکار نرس رجن نجر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید

غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کے مشرقی سرحدی علاقے میں جاری "گریٹ مارچ ریٹرن" کے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ امداد فراہم کرنے کے دوران 21 سالہ فلسطینی رضاکار نرس رجن نجر کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بدستور جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے مشرقی سرحدی علاقے میں "گریٹ مارچ ریٹرن" کے زخمی ہونے والے مضاہرین کے لئے فرسٹ ایڈ امداد فراہم کرنے کے دوران 21 سالہ فلسطینی رضاکار نرس رجن نجر کو اسرائیلی فوج کے نشانہ بازوں نے شہید کر دیا ہے۔

واضح ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز مارچ کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک مسلمان کو شہید اور سو سے زائد کو زخمی کردیا تھا۔

خیال رہے کہ فلسطینی مسلمان 30 مارچ سے حق واپسی کی تحریک جاری رکھے ہوئےہیں، اس تحریک کے دوران اب تک 120 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطینی ہر جمعہ کو مشرقی سرحد کی طرف مارچ کرتے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری